ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا لائبریری سے ملحقہ پارک کی حالت پر شدید برہمی کا اظہار

Advertisements

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کا اچانک گلشن اقبال لائبریری اور ملحقہ پارک کا معائنہ

لائبریریوں کی صورتحال بتدریج بہتر بنائی جارہی ہے، رحمت اللہ شیخ

گلشن اقبال لائبریری کو تزئین وآرائش کے بعد ای لائبریری میں تبدیل کیا جائے گا، رحمت اللہ شیخ

فوری طور پر پارک کی صورتحال درست کر کے رپورٹ پیش کی جائے، رحمت اللہ شیخ

کراچی(پ ر)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا کہ مطالعاتی مراکز کو ای لائبریری میں تبدیل کرنا ضروری ہے، شہریوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا بلدیاتی اداروں کی اہم ذمہ داری ہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نےایس ای سلمان میمن،ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل ودیگر افسران کے ہمراہ گلشن اقبال لائبریری اور ملحقہ پارک کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے لائبریری کے معائنے کے دوران لائبریری کی تزئین وآرائش کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ گلشن اقبال لائبریری کو درست کرنے کے بعد اس کو ای لائبریری میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ڈائریکٹر لائبریریز طلعت شکیل نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی دلچسپی سے بتدریج لائبریریاں بہتری کی جانب گامزن ہیں

 لائبریری سے ملحقہ پارک کی صورتحال پر ایڈمنسٹریٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کے پارکوں کو بہتر کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش بروئے کار لا رہے ہیں لہذا فوری طور پر گلشن اقبال سے ملحق پارک کو بہتر بنا کر رپورٹ پیش کی جائے، پارکوں کو بہتر حالت میں لانے کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا قطعا مظاہرہ نہ کیا جائے.اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں