ڈی جی KDA محمد علی شاہ کا قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ ایکشن

Advertisements

ڈی جی KDA محمد علی شاہ کا قبضہ مافیا کے خلاف دبنگ ایکشن

 کراچی (پریس ریلیز)سپریم کورٹ کے واضح احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں قبضہ مافیا اور ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادارہ ترقیات کراچی محکمہ انسداد و تجاوزات نے بڑے پیمانے پر قابضین کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری اراضیوں کو واگزار کراکے نگرانی نظام متعارف کرادیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملہ نے نارتھ کراچی ST-19 سیکٹر 14-B میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 250 سے زائد جھگیاں، پختہ مکانات سمیت متعدد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کرکے 5 ایکڑ سرکاری قیمتی اراضی واگزار کرالی۔

آپریشن رینجرز، مقامی پولیس، ڈپٹی کمشنر سینٹرل، اسسٹنٹ کمشنر نارتھ کراچی سینٹرل اور ڈی ایم سی سینٹرل کی موجودگی میں کیا گیا جبکہ آپریشن کی نگرانی محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر جمیل احمد بلوچ نے کی۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کسی قسم کی مداخلت کو برداشت اور کسی بھی قسم کے دباؤ قبول نہیں کیا   جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں