جرمنی میں صرف 9.50 ڈالر ٹکٹ پر لامحدود سفر

 جرمنی میں صرف 9.50 ڈالر ٹکٹ پر لامحدود سفر
جرمنی نے اپنے شہریوں اور بالخصوص سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک پرکشش پیشکش کی ہے اور کوئی بھی ایک ماہ کا ٹکٹ ساڑھے نو ڈالر یعنی 2000 پاکستانی روپے میں خرید کر پورے مقامی بسوں اور ٹرینوں میں لامحدود سفر کرسکتا ہے۔

عالمی کساد بازاری، ایندھن کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کے باوجود جرمنی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد موسمِ سرما میں لوگوں کو سفر میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔

حکومتِ جرمنی نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ لوگ ایک ٹکٹ خرید کر اسے ایک ماہ تک جرمنی کے لامحدود شہروں اور مقامات میں استعمال کرسکیں گے جن میں ٹرام، ٹرین اور بس سروس بھی شامل ہے۔

تاہم ٹکٹ مقامی شہروں کے سفر تک ہی محدود ہوگا خواہ وہ ایک سے دوسرے کنارے تک ہی کیوں نہ ہو، یہ ٹکٹ ملک گیر ٹرینوں مثلاً آئی سی، ای سی اور آئی سی ای ٹرین سروس کے لیے فائدہ مند نہ ہوگا تاہم علاقائی سطح پر چلنے والی آر ای ٹرینوں کا سفر بھی اسی ٹکٹ میں شامل ہوگا۔

جرمن حکومت نے اس کے لیے دو ارب 60 کروڑ ڈالر کی سبسڈی دی ہے اور یہ سہولت جون، جولائی اور اگست تک جاری رہے گی یعنی کل 30 ڈالر کے ٹکٹ لے کر کوئی بھی تین ماہ تک لامحدود ٹرانسپورٹ کی سہولت حاصل کرسکے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet