چودھری پرویز الٰہی نے پولیس کی کارروائیوں کو انتقامی قرار دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے بیوروکریسی اور پولیس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سمت درست کر لیں، وقت بدل رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں سبطین خان، عثمان بزدار، راجہ بشارت، مراد راس، میاں اسلم اقبال اور محمود الرشید سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس کی کارروائیوں کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اسمبلی افسران اور ملازمین کے گھروں پرچھاپے قابل مذمت ہیں، شہباز شریف اورحمزہ شہباز نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے اورانتقامی اقدامات نہیں چلیں گے، اللہ کا شکر ہے تحریک عدم عدم اعتماد ناکام ہوئی اور میں سرخرو ہوکر نکلا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet