ڈسٹرکٹ ایسٹ میں تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے پارکوں اور میدانوں کا درست ہونا ازحد ضروری ہے،رحمت اللہ شیخ

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ کا پارکوں کا معائنہ

حسین ہزارہ گوٹھ میں گراؤنڈ، پٹیل اسپتال کے عقب اور ٹائم اسکوائر پر پارکوں کا معائنہ کیا گیا

پارکوں،میدانوں کی صورتحال کو بہتر بنانے کے کام جاری ہیں،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

پارکوں کو بہتر کرکے تفریحی سرگرمیوں میں اضافہ کر رہے ہیں، رحمت اللہ شیخ

میدانوں کو آباد رکھنے کی ضرورت ہے، رحمت اللہ شیخ

ضلع شرقی میں اسپورٹس کے شوقین افراد کی بہت بڑی تعداد ہے، رحمت اللہ شیخ

میدان آباد ہونگے تو بڑے بڑے اسپورٹس کے نام سامنے آئیں گے، رحمت اللہ شیخ

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ نے کہا ہے کہ تفریحی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے پارکوں اور میدانوں کا درست ہونا ازحد ضروری ہے، جو میدان درست حال میں نہیں تھے اب وہ بھی بہتری کی جانب گامزن ہیں، میدانوں کو اصل شکل میں بحال کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر توقیر عباس کے ہمراہ پارکوں اور میدان کا معائنہ کرنے کے دوران کیا انہوں نے ٹائم اسکوائر گلشن اقبال یوسی 26، پٹیل اسپتال کے نزدیک پارکوں اور حسین ہزارہ گوٹھ یوسی 27 میں فٹبال گراؤنڈ کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پارکوں کی صورتحال کو فوری درست کر کے اسے عوام کے لئے کھولا جائے، تفریحی سرگرمیوں کیلئے موجود پارکوں کی صورتحال درست کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ میدانوں کو آباد رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں قبضہ مافیا سے محفوظ رکھا جاسکے جبکہ میدانوں کی بحالی اس لئے بھی ضروری ہے کہ ضلع شرقی میں بڑی تعداد میں اسپورٹس کے شوقین افراد کی تعداد ہے جو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن گراؤنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ گراؤنڈز کی تعداد میں اضافہ نہیں کر سکتے تو موجود گراؤنڈز کو بہتر کیا جائے تاکہ گراؤنڈز آباد ہوں، میدان آباد ہوں تو ضلع شرقی میں مختلف اسپورٹس میں بڑے بڑے نام سامنے آئیں گے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر اقبال ملاح، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیر راشد فیاض ودیگر بھی موجود تھے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں