سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم شرط رکھ دی

سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم شرط رکھ دی
سعودی حکومت نے رواں برس تمام عازمین حج کے لیے اسمارٹ فون ہمراہ لے جانا لازمی قرار دے دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مسجد نبویؐ اور ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے موبائل ایپلی کیشن سے وقت لینا ضروری ہے۔

عازمین حج کے لیے عمرہ اور طواف کعبہ کے لیے جانے سے پہلے وقت لینا ضروری ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اس مقصد کے لیے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے وقت لیا جائے گا جو اسمارٹ فون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

علاوہ ازیں ریاض الجنۃ میں نوافل ادا کرنے کے لیے بھی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔

عازمین حج کے لیے توکلنا اور اعتمرنا کے نام سے 2 موبائل ایپلی کیشن بنائی گئی ہیں جو گوگل پلےا سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکیں گی۔

موبائل ایپلی کیشن انسٹال کرنے کے لیے عازمین کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ویزا کے نمبر درکار ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام عازمین حج اپنا ای میل ایڈریس بنا کر پاس ورڈ اپنے پاس محفوظ کر لیں اور روانگی سے پہلے موبائل ایپس استعمال کرنا سیکھ لیں۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet