تاریخ کا نیا دوراہا شروع ہو رہا ہے جیالے اپنی اسٹریٹ پاور دکھائیں،سہیل عابدی

پندرہ مئی کا جلسہ سے پی ٹی آئی کی سیاست کو جھٹکا لگے گا،نازیہ ساجد

کراچی:سینئر لیڈر پی پی پی سہیل عابدی نے کہا ہے کہ اتوار پندرہ مئی کو شاندار استقبال اور جلسے سے بلاول بھٹو ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔ انکی سیاسی بصیرت نانا اور والدہ والد کی مرہون منت ہے۔ تاریخ کا نیا دوراہا شروع ہو رہا ہے جیالے اپنی اسٹریٹ پاور دکھائیں۔ سہیل عابدی نے یہ بات عید ملن پارٹی فیڈرل بی ایریا میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شہنیلہ خانزادہ، نازیہ ساجد، عمار شارق، مشتاق علی، سلمان، ساجد احمد، محمد علی ودیگر نے خطاب کیا۔ سہیل عابدی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو ہلکا لینے والے اور الزام تراشی سے پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ بلاول بھٹو چمکتا سورج ہیں۔ بی بی کی نشانی ہیں۔ ہمارے چیئرمین ہیں اور تاریخ بنا رہے ہیں جیالے بھی انکے شانہ بشانہ ہیں۔ پی پی پی رہنما شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ ملک نازک دوراہے سے گزر رہا ہے۔ قومی حکومت کو چیلنجز کا سامنا ہے پی پی پی، ن لیگ اور دیگر اتحادی اس مشکل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمران خان ملک کو ڈی اسٹبلائز اور انکی سوچ غداروں جیسی ہے۔ فرعون نہ بنیں۔ انجام دنیا ہی میں آجائے گا۔

شہنیلہ خانزادہ نے کہا کہ فریال تالپور، آصفہ بھٹو، آصف علی زرداری بلاول بھٹو کے کاندھے مضبوط کر رہے ہیں شاہدہ رحمانی بھی بہترین کام کر رہی ہیں۔دوسری جماعتوں سے آنے والے شاندار کام کرکے پارٹی کو مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم بلاول بھٹو کو مضبوط کریں گے عوام انکے ساتھ ہے۔ نازیہ ساجد پی پی پی رہنما نے کہا کہ پندرہ مئی کو جیالے گرمی کی پرواہ کئے بغیر چیئرمین کا شاندار استقبال کریں گے۔ جلسہ پی ٹی آئی کو شرمندہ کردے گا۔ نازیہ ساجدنے کہا کہ حالات کیسے بھی ہوں پی پی پی ہی عوام کی آواز بنتی ہے۔ نوجوان پی پی پی رہنما عمار شارق نے کہا کہ پندرہ مئی اتوار کو کراچی میں تین پاور شو ہوں گے۔ پی پی پی، پی ٹی آئی، پی ایس پی، لیکن جیالے سب پر سبقت لے جائیں گے۔ عمار شارق نے کہا کہ یوتھ بڑی تعداد میں شریک ہوگی۔ پی پی پی ہی کراچی کے عوام کی آواز ہے۔ مشتاق علی نے کہا کہ پی پی پی جمہوریت کی محافظ اور ریاستی ادارے عدالتیں آئین کی محافظ ہیں۔، عید ملن کھلی دعوت ہے کہ کراچی کے عوام بلاول بھٹو کا ساتھ دے کر طاغوتی قوتوں کو شکست دیں۔ عزرا جان، سلمان، ساجد احمد، محمد علی کا فیڈرل بی ایریا میں سہیل عابدی کی جانب سے دی گئی عید ملن سے خطاب کیا جس میں بڑی تعداد میں معزیزیں اورسیاسی رہنما و جیالے شریک ہوئے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں