ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کراچی(ویسٹ)
(محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ)
کراچی(پریس ریلیز)
میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کا خاص خیال رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ برائے مالی سال 2022-23 کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں اکاؤنٹس آفیسر، بجٹ آفیسرز اور دیگر شعبہ جاتی افسران بھی شریک تھے میونسپل کمشنر نے کہا کہ تمام دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصولہ تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا متوازن بجٹ تیار کیا جائے جوکہ بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کا آئینہ دار اور ملازمین کے حقوق کا ضامن ثابت ہو اکاؤنٹس آفیسر نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے موصولہ تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیہ غربی میں نئے منصوبوں کے آغاز اور جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے اضافی فنڈز مختص کیا جارہا ہے جبکہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے مشینری، گاڑیوں اور پرزہ جات کی خریداری کے حوالے سے دی جانے والی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا جارہا ہے ہم آئندہ مالی سال 2022-23 کیلئے ایک مثالی بجٹ پیش کریں گے جس سے نہ صر ف بلدیہ غربی میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا بلکہ یہ ملازمین کی فلاح و بہبود کا بھی ضامن ہوگا۔
ڈائریکٹر انفار میشن
بلدیہ غربی کراچی