فرانس میں نئی کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکو ں پر آ گئے

فرانس میں ہیلتھ پاس کےخلاف مظاہرے
فرانس میں نئی کورونا پابندیوں کےخلاف ہزاروں افراد سڑکو ں پر آ گئے،مختلف شہروں میں 38000 افراد نے مظاہروں میں شرکت کی۔

فرانسیسی  حکومت نے آئندہ  ہفتے سے ملک بھر میں  کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں  کے خلاف سخت پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوامی مقامات پر جانے کے لیے کورونا منفی سرٹیفیکیٹ کے ہمراہ ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ دکھانا بھی لازم ہو گا۔

جو شخص ویکسین نہیں لگوائے گا اسے ہوٹلنگ،ٹریولنگ اورشاپنگ سمیت کسی بھی سماجی سرگرمی کی انجام دہی کی اجازت نہیں ہو گی۔

دوسری جانب مظاہرین نے بھی کورونا ہیلتھ پاس کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے،صدر مانوئیل مکران کے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet