افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ کا اجرا، ایف آئی نے مقدمہ درج کر لیا

ایف آئی اے
افغان شہری کو کوئٹہ کے رہائشی خاندان کے گھر کا فرد ظاہر کرکے جعلی شناختی کارڈ جاری کیا گیا، ایف آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری کو جعلی شناختی کارڈ جاری ہونے کا اس وقت پتہ چلا جب کوئٹہ میں شہری اپنے بچوں کا ب فارم بنوانے نادرا آفس گیا۔

جس کے بعد مذکورہ شہری نے ایف آئی اے کوئٹہ سے رابطہ کیا اور مقدمہ درج کرایا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان شہری نعمت اللہ کو نادرا کا جعلی شناختی کارڈ کراچی غربی کے دفتر سے جاری کیا گیا جس کے لیے جعلی اسکولوں کے دستاویزات اور اسٹیمپ پیپر بنوائے گئے۔

ایف آئی اے کے مطابق افغان شہری نے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پاسپورٹ بھی بنوایا اور کوئٹہ سےفضائی سفربھی کرتارہا۔

ایف آئی اے نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ جعلی شناختی کارڈمیں اہم کردار ادا کرنے والے نادرا کےسابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet