پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet