احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں ملک میں انتشار کو جنم دے رہی ہیں: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ عمران خان کی بی ٹیم ہے اور اس کا مقصد اپوزیشن کی آواز کو دبانا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پارٹی چیئرمین سے نوڈیرو ہاؤس میں ملاقات کی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کی نوڈیرو ہاؤس آمد پہ انہیں جیل سے رہائی کی مبارکباد بھی دی۔

بلاول بھٹو نے سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی ثابت قدمی اور اصولوں پہ قائم رہنا قابل ستائش ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بات چیت کے دوران خبردار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کی آڑ میں سیاسی انتقام پر مبنی کارروائیاں ملک میں انتشار کو جنم دے رہی ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet