آسٹریلیا کا 2050 تک آلودگی کے خاتمے کا عہد

آسٹریلیا کا 2050 تک آلودگی کے خاتمے کا عہد

آسٹریلیا نے 2050 تک آلودگی کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ مورسین نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے بدولت اب یہ ممکن ہے کہ 2050 تک پوری  دنیا سے موسمیاتی آلودگی ختم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کہ پاس آلودہ اخراج کو کم کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ اس منصوبے کا مقصد ہرگز فوسل فیول کے بڑے شعبوں کو ختم کرنا نہیں ہے۔

رپوٹ کے مطابق آسٹریلیا نے موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کی روک تھام کے لیے 2050 تک درجہ حرارت کو 1.5C تک محدود کرنے کا عہد کیا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اگر رواں سال سے کام شروع کر دیا جائے تو موسمیاتی آلودگی پر 2030 تک 45 فیصد قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ امید ہے 2050 میں مکمل قابو پا لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی پر تنقید کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا سرفہرست ملک ہے۔ 

آسٹریلیا آبادی کے لحاظ سے سب سے گندے ممالک میں سے ایک ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ کوئلہ اور گیس فراہم کرتا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet