فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے

فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک

فرانس میں ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں جبکہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی ) کے مطابق فرانس کے جنوب مغربی علاقے میں ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سینٹ جین ڈی لوز کے علاقے میں ٹرین گزرنے کے وقت پٹری پر4 تارکین وطن لیٹے تھے، ٹرین کی ٹکر سے3 تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 تارکین وطن الجزائر کے شہری ہیں جبکہ باقی 2 کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔

اس کے علاوہ پولیس کے مطابق ان افراد کے پٹری پر لیٹنے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہوئی ۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet