جارحیت کے بھرپور جواب کیلئے اپ گریڈیشن جاری ہے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کا کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا اور حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ دیکھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجا وید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ساختہ وی ٹی فورٹینک کمیشنینگ کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کی حربی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک دنیا کےبہترین جدید ٹینکوں کے ہم پلہ اور جدید ترین پروٹیکشن، فائرپاور اور نقل وحرکت کاحامل ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے، جارحیت کے بھرپور جواب کیلئےاپ گریڈیشن جاری ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ ٹینک پاکستان اور چین کےاسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثبوت ہے، فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی جنگی استعداد بڑھےگی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا ، کابینہ اراکین سروسز چیفس سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے تھے۔

بعد ازاں جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں افغانستان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال سمیت اور وزیراعظم کو افغانستان کی موجودہ صورتحال اور پاکستان پراثرات پربھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے عمل میں پاکستان کے تعاون پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کیساتھ تعمیری، سیاسی ، معاشی روابط کو اجاگرکیاگیا، افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی برادری مدد فراہم کرے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet