کورونا وائرس کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیل گئی جس سے 76 سے زائد اموات ہوئیں

نائیجیریا میں کرونا کے بعد ایک اور پُراسرار بیماری پھیلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں لوگوں کی اموات بھی ہورہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی مختلف ریاستوں میں پھیلنے والی بیماری کو ڈاکٹر نے ’یلو بخار‘ کا نام دیا جس سے چار دنوں میں 76 سے زائد اموات ہوئیں۔ نائیجیریا مزید پڑھیں

اسلام آباد میں روبوٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کی پہلی لیبارٹری کا افتتاح

پاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کے لیے برطانیہ کی کمپنی فیوچر ٹرسٹ اینڈ اوپینسل کے تعاون سے روبوٹ کے ذریعے کووڈ-19 ٹیسٹ کی لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے اسلام آباد میں فیوچر لیبارٹری کا افتتاح کیا جہاں روزانہ 2 مزید پڑھیں

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ ترجمان پشاور ہائیکورٹ نےجسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب تھی اور وہ کلثوم انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد مزید پڑھیں

عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں ،

عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں ، کراچی(رپورٹ فرقان فاروقی) ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ بلدیہ عظمی کراچی عمران صدیقی بھی سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی پکڑ میں آگئے، سندھ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے میں عمران صدیقی کو فوری طور پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کئی وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی امورپر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کے بیانیے، ملکی معیشت اور مہنگائی پر مزید پڑھیں

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں پرُ تشدد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر پرُ تشدد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے جاری بیان میں کہا کہ جدہ قبرستان میں ہونے والےحملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس طرح کےحملے اور انتہاپسندی قابل مذمت ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مزید پڑھیں

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

جمعیت العلمائے اسلام (ف) نے پارٹی ترجمان حافظ حسین احمد کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ جے یو آئی (ف) کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد کے بعد جے یو مزید پڑھیں

پاکستان کی مہنگی ترین شادی پر ایف بی آر کا نوٹس جاری کر دی

حال ہی میں پاکستان کی ’مہنگی ترین‘ شادی کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر کو شادی کی تقریبات میں کیے جانے والے اخراجات کی وضاحت طلب کرلی۔ گوجرانوالہ کے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ماسٹر ٹائلز کے ڈائریکٹر شیخ محمد مزید پڑھیں

آرمی چیف کے کورٹ آف انکوائری میں لیے گئےایکشن پر مطمئن ہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کورٹ آف انکوائری میں لیے گئےایکشن پر مطمئن ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ بے نقاب ہو گئے ہیں جنہوں نے اداروں کو لڑانے کی کوشش کی تھی۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے مزید پڑھیں

فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی عدالت میں چیلنج

فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ میں فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی، مزید پڑھیں