مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

مختلف شہروں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں تیز آندھی اور کہیں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ مختلف شہروں میں بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اورگرد آلودہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، آندھی کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، ملتان روڈ پر آندھی کے باعث درخت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق 120 فیڈروں سےبجلی کی سپلائی عارضی طورپرمعطل ہے، آندھی رکنےکےبعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا جائےگا۔

ادھر چنیوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے دس سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، فیصل آباد میں تیز آندھی کے ساتھ بارش ، جھنگ اور گردونواح میں تیز آندھی کے بعد بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع اور شہر کی مرکزی شاہ راہیں اور بازار بھی پانی سے بھرگئے۔

کمالیہ میں تیز آندھی سے شاہ راہوں پر لگے سائن بورڈ گرگئے ،ملتان، لودھراں، چیچہ وطنی، گوجرہ اور شورکوٹ سمیت مختلف شہروں میں آندھی اورگرد کے طوفان سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور دیگر شہروں میں بھی بجلی کے کئی فیڈرز بھی ٹرپ کرگئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet