بلدیہ شرقی کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ،اہل افسران اپنی عزتیں بچانے میں مصروف

بلدیہ شرقی کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈہ

اہل افسران اپنی عزتیں بچانے میں مصروف

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ شرقی کیخلاف بے بنیاد اور بلا تصدیق خبروں کی اشاعت کا سلسلہ جاری، ایسے افسران کیخلاف من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں جن کا دور دور تک ان باتوں سے واسطہ نہیں جو قلم زد کیجارہی ہیں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ میونسپل کمشنر ڈی ایم سی ایسٹ شعیب احمد ملک، اکاؤنٹ افسر نوید کولاچی اور آڈٹ افسر وحید شیخ کو ایڈہاک ملازمین کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنادیا گیا ہیں جبکہ ان کا ایڈہاک ملازمین سے براہ راست واسطہ ہی نہیں ہے اس حوالے سے باقاعدہ سندھ لوکل گورنمنٹ نے ایک افسر مقرر کر رکھا ہے جو ایڈہاک ملازمین کے معاملات دیکھتا ہے اور اس کے بعد ایڈہاک ملازمین کی سیلری قانونی تقاضوں کے مطابق یقینی بنائی جاتی ہے، بلاوجہ مذکورہ افسران پر کیچڑ اچھالنے سے بلدیہ شرقی کے افسران میں بدگمانیاں پیدا ہو رہی ہیں کہ صحافتی معیار کے تقاضے کیا ہیں، صرف سنی سنائی باتوں پرناول نما کہ ایسا ہوا تھا اس کے بعد یہ ہوا اور پھر ناول مکمل کی طرز پر باتیں پھیلائے جانے سے بلدیہ شرقی سمیت دیگر شہری وبلدیاتی اداروں کے افسران ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے مسلسل نشانہ بن رہے ہیں، بلدیہ شرقی میں میونسپل کمشنر کے ساتھ اکاؤنٹ افسر کی آمد کے بعد سے بلدیاتی امور میں مسلسل بہتری آتا دیکھ کر وہ عناصر جو بلدیہ شرقی کی بہتری کو پسند نہیں کرتے اور انہیں خطرات لاحق ہیں کہ بلدیہ شرقی میں ہر چیز قانونی دائرہ کار میں آگئی تو ان کے مفادات کو نقصانات پہنچ سکتا ہے طرح طرح سے بلدیہ شرقی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں،اس کیلئے من گھڑت پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا سمیت پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کا بھی استعمال کیا جارہا ہے خوش آئند امر یہ ہے کہ محض چند ضمیر فروشوں کے سوا کوئی اس مہم میں شامل نہیں ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ صحافتی اقدار کا خیال رکھنے والے ہمیشہ صداقت اور تنقید برائے تعمیر کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے اس خبر کی صداقت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی وجہ سے معیاری صحافت کا راج برقرار ہے.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں