بلدیہ وسطی، میونسپل کمشنر کے کمیشن ایجنٹ بلدیہ وسطی کو کنگال کرنے میں مصروف،

بلدیہ وسطی، میونسپل کمشنر کے کمیشن ایجنٹ بلدیہ وسطی کو کنگال کرنے میں مصروف،

کراچی (رپورٹ: فرقان فاروقی)بلدیہ وسطی میں تعینات نا تجربے کار او پی ایس میونسپل کمشنر نے بلدیہ وسطی کے زون ٹھیکے پر دینا شروع کر دیے اطلاعات کے مطابق میونسپل کمشنر علی زیدی نے ریسکو انچارج داور عباس کو مبینہ تین لاکھ روپے ماہانہ پر نیو کراچی زون میں ڈیتھ و برتھ کا انچارج بنا ڈالا،اور سابقہ ڈائریکٹر انفارمیشن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین تعینات کر دیا گیا ہے، میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی نے اپنے کماؤ پوت لاڈلے داور عباس جن کی ڈگری تک جالی ہے ان کو تین لاکھ روپے ماہانہ پر نیو کراچی زون برتھ اینڈ ڈیتھ کا انچارج بنا کر بلدیہ وسطی کے ملازمین کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے اس کے ساتھ ساتھ میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی نے اپنے لاڈلے داور عباس کو ایک اور زمداری بھی دی ہے جس کے زریعے میونسپل کمشنر اور ان کے چہتے داور عباس ملازمین سے نوٹ کما سکے داور عباس ڈیتھ اینڈ برتھ کے ساتھ ساتھ ایڈمن کے بل اور پینشن، بھی میونسپل کمشنر کے چہتے داور عباس دیکھے گے کیونکہ سابقہ ریسکو انچارج داور عباس بلدیہ وسطی میں کرپشن کنگ کی حیثیت رکھتے ہیں یہاں ایک بات قابل ذکر ہے جب ایڈمن کے بل اور پینشن بھی داور عباس دیکھے گے تو فہیم مصطفی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمین کیوں تعنیات کیا گیا ہے بلدیہ وسطی میں تعنیات نا تجربے کار او پی ایس میونسپل کمشنر اپنے پرائیویٹ بیٹر کے زریعے کروڑوں روپے کی کرپشن میں مصروف موصوف نے کرپٹ افسران کے ساتھ مک مکا کر کے بلدیہ وسطی کے ہر زون کو کرائے پر دینے کی ٹھان لی بلدیہ وسطی کی کرپٹ مافیا کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگا یا جاسکتا ہے کچھ دن پہلے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں ایک ایڈورٹائزرز عبداللہ کو میونسپل کمشنر نے ازخود بھرتی کر کے اپنا نمائندہ بنا ڈالا اور تو اور ایک ایسا بھتہ خور نمائندہ جو سینئر افسران کو کسی گنتی میں نہیں لا رہا اس کہ باوجود میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کرپٹ اور بھتہ خور پرائیویٹ بیٹر کے زریعے کروڑوں روپے بٹورنے میں مصروف ہے جس کیوجہ سے بلدیہ وسطی کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ نظر آرہا ہے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیات،سے بلدیہ وسطی کے مقامی افسران و ملازمین کی اپیل ہے کہ بلدیہ شرقی کو کرپٹ مافیا سے نجات دلائی جائے اور مقامی افسران و ملازمین کو ان کا حق دیا جائے،

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

اپنا تبصرہ بھیجیں